لاہور میں گرمی کی شدت برقرار،بارش کب ہو گی؟اہم  پیشگوئی

23 Sep, 2024 | 09:41 AM

(کومل اسلم)شہر میں گرمی کی شدت برقرار ہے،موجودہ درجہ حرارت32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کےدوران موسم خشک رہے گا ، شہر میں درجہ حرارت38ڈگری تک جانےکا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ میدانی اضلاع میں گرم رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

  آزاد کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔


 

مزیدخبریں