پی ٹی آئی سابق ایم این اے گل ظفر خان گرفتار

23 Sep, 2023 | 10:05 PM

This browser does not support the video element.

شاہد جان : باجوڑ میںسابق پی ٹی آئی ایم این اے گل ظفر خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

 پولیس نےپی ٹی آئی کے سابق ایم این اے گلظفر خان کو باجوڑ سے گھرے پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گل ظفر خان پر کرپشن اور بھرتیوں میں بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز  میں خرد برد کا مقدمہ درج ہے۔ سابق ایم این اے گلظفر خان  کو بھرتیوں میں خرد برد کیس میں پیشی کیلئے نوٹس بھی بھیجا تھا۔  گل  ظفر خان نوٹس کے باوجود انٹی کرپشن میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر حمید  کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے گل ظفر خان کے گھر کے اندر گھس کر چاردر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا، ایسے اوچھے ہتھکنڈے پہلے کے طرح ناکام ہوں گے، پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے۔ 

مزیدخبریں