لاپرواہی کی انتہا، کم عمر بچہ مسافر بس چلانے لگا

23 Sep, 2023 | 09:48 PM

ویب ڈیسک: سیالکوٹ میں کم عمر بچہ مسافر بس چلانے لگا، ٹریفک پولیس تنقید کا نشانہ بن گئی۔

 سیالکوٹ میں ٹریفک پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث قیمتی زندگیاں داؤ پرلگ گئی، مصروف ترین شاہراہ پر کم عمر بچے کو مسافر بس چلاتے دیکھ کر شہری آگ بگولہ ہو گئے۔

 سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی سوال اٹھ رہے ہیں کہ کم عمر ڈرائیور کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تو ہوگا نہیں تو اسے سڑک پر بس چلانے کی اجازت کیسے مل گئی؟

 اس حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر ٹریفک پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں