امانت گشکوری:سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ 3 اکتوبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے 25 ستمبر تک فریقین سے تحریری جوابات طلب کر رکھے ہیں،ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت پی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی۔