شہری احتیاط کریں ، ڈینگی کے مہلک وار جاری

23 Sep, 2023 | 07:17 PM

زاہد چودھری : ڈینگی کے مہلک وار جاری,  چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 42 نئے مریضوں کی تصدیق ۔ 56 مریض بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
 ڈینگی کے حملے جاری ہیں ۔ شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 42 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈینگی بخار میں مبتلا 56 مریض ہسپتالوں میں بدستور زیر علاج ہیں ۔ شہر میں حالیہ بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔ مزید 1256 مقامات سے لاروا برآمد ہوا جسے تلف کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں