جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم ہیش رفت، اہم سیاسی رہنما سمیت 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور

23 Sep, 2023 | 06:13 PM

ویب ڈیسک: جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم ہیش رفت سامنے آگئی، اہم سیاسی رہنما روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس مقدمہ میں 9 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے آنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشان طارق کی ضمانت منظور کرلی، اس کے علاوہ آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر کی بھی ضمانت منظور کرلی گئی۔ 

عدالت نے قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ 

مزیدخبریں