مفت آئی ٹی ٹریننگ، اخوت کے نئے پروگرام کا آغاز ہو گیا

23 Sep, 2023 | 05:36 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد:  گورنر ہاؤس میں اخوت سینٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ووکیشنل ایجوکیشن پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے آغاز کی تقریب ہوئی جس میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے خصوصی شرکت کی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، مجھے خوشی ہے کے آپ سب یہاں بہتری کے عمل کے لیے آئے ہیں۔ آپ کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہیے معاشرے کی مثبت چیزوں پر اعتماد رکھیں۔ امجد ثاقب کی اخوت فانڈیشن کی مثال سب کے سامنے ہے۔

وہ اربوں روپے اس معاشرے پر خرچ کر رہے ہیں اور کم وسیلہ لوگوں کو کسی گارنٹی یا ضمانت کے بغیر قرض حسنہ دیتے ہیں۔تقریبا 90۔99 فیصد لوگ قرض واپس کرتے ہیں۔ یہ اس بات کی مثال ہے کہ معاشرے میں لوگوں میں احساس اور ذمہ داری موجود ہے۔

گورنر بلیغ الرحمان نے کہا کہ پڑھا لکھا انسان تحقیق کرتا ہے اور سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتا۔ آپ بھی تحقیق کریں اور پھر کسی چیز کے بارے میں رائے قائم کریں۔ جدید دنیا میں کامیابی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے۔ نوجوانوں کو اس طرف زیادہ سے زیادہ راغب ہونا چاہیے۔ تاکہ وہ دنیا میں کامیاب یو سکیں۔

اخوت فاونڈیشن کے چیئرمین امجد ثاقب نے گورنر پنجاب کے طلبہ و طالبات کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا. امجد ثاقب نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت دس ہزار سے زائد کم آمدن کے حامل گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلباوطالبات کو مفت آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔ ایک ویب پورٹل کا بھی اجراء بھی کیا جا رہا ہے۔ جس سے تربیت حاصل کرنے والے طلباوطالبات کا مختلف اداروں میں ملازمت کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا۔ 

اس موقع پر گورنر ہاؤس لاہور میں اخوت اور دیگر پارٹنرز کے اشتراک سے ہزاروں طلبہ و طالبات کا آئی ٹی ٹریننگ ٹیسٹ بھی منعقد ہوا.

 
 
 

مزیدخبریں