میاں اشفاق: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز نمبر pk264 سے پرندہ ٹکرا گیا.
تفصیلات کے مطابق پرواز ابوظبی سے لاہور آ رہی تھی۔ طیارہ موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ ایک گھنٹے بعد دوبارہ اڑان بھرتے ہی جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پائلیٹ نے واپس ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر دی۔ لینڈنگ کے دوران جہاز کے تینوں ٹائر پھٹ گئے۔ پرواز بخیر و عافیت اتار لی گئی۔ذرائع کے مطابق پرواز کیسنل کرکے پسنجرز کو بائی روڈ لاھور روانہ کر دیا گیا۔ طیارے کے لیئے ٹائر لاھور سے منگوا لیئے گئےہیں ۔