ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل مسلم لیگ (ن) کا لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ 

قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل مسلم لیگ (ن) کا لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : مسلم لیگ (ن) نے قائد نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل لاہور میں 7 جلسوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) لاہور میں جلسوں کے ذریعے لاہوریوں کا خون گرمائے گی۔ جلسوں کے شیڈول کا ٹاسک صدر لاہور سیف کھوکھر کو دے دیا گیا، جلسوں کے ذریعے عوام کو مسلم لیگ ن کو نواز شریف کے استقبال کے لئے متحرک کیا جائے گا۔ 

تمام جلسوں سے مریم نواز اور حمزہ شہباز خطاب کرینگے۔ مریم نواز کا پہلا جلسہ این اے 123 اور این اے 124 میں مشترکہ طور پر کیا جائے گا ۔ پہلا جلسہ حمزہ شہباز، غزالی سلیم بٹ، میاں مجتبی شجاع الرحمن کے حلقے میں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دوسرا جلسہ نواز شریف کے آبائی حلقے این اے 125 اور این اے 126 میں کیا جائے گا، جبکہ تیسرا جلسہ این اے 127 اور این اے 128 میں ہو گا۔ این اے 135 اور این اے 136 کا الگ جلسہ کیا جائے گا۔ 

شہباز شریف اور رانا مبشر اقبال اور میاں عمران  جاوید کے حلقے میں بھی مشترکہ جلسہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق کے حلقوں میں بھی جلسہ کیا جائے گا۔ 

تمام جلسے یکم اکتوبر سے 8 اکتوبر کے درمیان کئے جائیں گے۔ جلسوں کی تاریخوں کا حتمی اعلان بعد میں کیا جائے گا۔