شہر میں موسلا دھار بارش،  کرکٹ کے میدان زیر آب

23 Sep, 2023 | 04:42 PM

سعود بٹ :  شہر میں موسلا دھار بارش،  کرکٹ کے میدان زیر آب آگئے ۔ سیشن کورٹ سے ملحقہ بابا گراؤنڈ میں بھی بارشی پانی جمع ہو گیا ۔ نکاسی آب کےانتظامات نہ کیےجاسکے۔ 
 کرکٹ کلب میں بارشی پانی جمع ہونے سےپریکٹس سیشن نہ ہو سکے۔سیشن کورٹ سےملحقہ گرائونڈ میں شہریوں کوپارکنگ میں مشکلات کاسامنارہا۔ پانی کی نکاسی کیلئے ٹیم نہ پہنچی۔ شہریوں کاکہنا ہے بارش کے بعد دو سے تین دن گراؤنڈ میں پانی رہتا ہے۔ضلعی انتظامیہ پانی کی نکاسی کے بروقت اقدامات نہیں کرتی۔

مزیدخبریں