عرفان ملک : حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا معاملہ، بجلی چوری کروانے والے لیسکو ملازمین بھی پولیس نشانے پر آگئے۔
تفصیلات کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین جو بجلی چوری میں ملوث ہیں انکی نشاندہی پر انکے سہولت کار لیسکو ملازمین کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ بجلی چوری کی 3674 ایف آئی آرز کا اندراج کیا۔ پولیس نے بجلی چوری میں ملوث 3872 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔ پولیس حکام کے مطابق بجلی چوری میں ملوث کسی بھی ڈمہ دار کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں گئی۔
دوسری جانب انویسٹی گیشن ونگ نے گرفتار بجلی چوروں سے لیسکو کے سہولت کاروں کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا۔