وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان ظاہرکردیا

23 Sep, 2023 | 03:22 PM

ویب ڈیسک:  وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،حکام کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے کمی ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل 9 روپے 17 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے،مٹی کے تیل کی قیمت 5.58 روپے نیچے آسکتی ہے۔

 خیال رہےکہ حکومت نے 15 ستمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کیا جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 26 روپے تک اضافہ کیا گیا۔

مزیدخبریں