انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پیپلز پارٹی نے تیاریاں شروع کر دیں

23 Sep, 2023 | 03:20 PM

Ansa Awais

(حسن علی)الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کا اعلان ہوتے ہی پیپلز پارٹی نے تیاریاں شروع کر دیں, چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار  نامزد  کرنے کیلئے  5 صوبائی پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدئیے۔
 یہ پارلیمانی بورڈز سندھ، جنوبی پنجاب، وسطی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ سے امیدواروں کا فیصلہ کرینگے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے۔ 16 رکنی وسطی پنجاب پارلیمانی بورڈ میں راجہ پرویز اشرف، رانا فاروق سعید، قمرزمان کائرہ، قاسم ضیاء،سیدحسن مرتضی،چودھری منظور، ثمینہ خالد گھرکی، شہزاد سعید چیمہ،عامر فداپراچہ، تسنیم قریشی، غلام فریدکاٹھیا،مخدوم فیصل صالح حیات، ذکاءاشرف، چودھری اسلم گل، اورنگزیب برکی اوربیلم حسنین شامل ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے6رکنی پارلیمانی بورڈ میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم سید احمد محمود،نوابزادہ افتخار احمد خان،مخدوم شہاب الدین، نتاشہ دولتانہ اور شازیہ عابد کو شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں