ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان ائرپورٹ سے گرفتار

 ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن کی بڑی کارروائی، 2 اشتہاری ملزمان ائرپورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے انٹرپول اور امیگریشن نے سیالکوٹ ائرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو مطلوب 2  اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹسسز جاری کئے تھے، انٹرپول کے ریڈ نوٹسسز کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 

گرفتار ملزمان میں حبیب الرحمان اور صہیب امجد شامل ہیں۔ ملزم حبیب الرحمان نے سعودی عرب فرار ہونے کی کوشش کی، جبکہ ملزم صہیب امجد کو دبئی سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم حبیب الرحمان سیالکوٹ پولیس جبکہ ملزم صہیب امجد منڈی بہاوالدین پولیس کو مطلوب تھا۔

ملزمان  کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی،  بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔