ویب ڈیسک) کراچی میں راہ چلتی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، نارتھ کراچی سیکٹر11 بی مدینہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سواراوباش شخص راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرکے فرار ہوگیا۔
View this post on Instagram
واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی جس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
اس سے قبل شہر میں خواتین سے ہراسانی کے 3 واقعات پیش آئے تھے جب گلستان جوہر میں 3 جولائی کو ملزم نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کیا۔