ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کا سر پھاڑ دیا

23 Sep, 2023 | 02:22 PM

وقاص احمد: ٹریفک وارڈن آوٹ آف کنٹرول ہو گیا ،مال روڈ پر ٹریفک وارڈن نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کا سر پھاڑ دیا،سی ٹی او نے وارڈن کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا . 

 استنبول چوک میں تعینات وارڈن ساجد نے موٹرسائیکل سوار ارسلان کو روکا، ارسلان بھائی اعجاز کیساتھ جا رہا تھا، ٹریفک وارڈن نے کاغذات کا مطالبہ کیا، جو اس نے دے دیئے، متاثر ہ شہری کے مطابق کاغذات مکمل ہونے کے باوجود وارڈن چالان کرنے پر بضد تھا، اسی دوران شہری اور وارڈن کے دوران تلخ کلامی ہوگئی اور وارڈن نے پہلے شہری کو تھپڑ مارے بعد میں وائرلیس سیٹ مار دیا جس سے نوجوان کا سر پھٹ گیا، متاثر نوجوان وارڈن کیخلاف درخواست دینے کیلئے انارکلی تھانے پہنچ گیا۔

دوسری جانب سی ٹی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وارڈن کو معطل کردیا اورایس پی سٹی ٹریفک کا ہدایت کی کہ انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ وارڈن کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جا ئے گی ۔ 

مزیدخبریں