مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے عوامی مسلم لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

23 Sep, 2023 | 12:52 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: آصف زرداری سے ملاقات کے دوران عوامی مسلم لیگ کی رہنما صائمہ نوراوربلوچستان اسمبلی کی سابق رکن ڈاکٹر رقیہ ہاشمی بیٹے سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا  باقاعدہ اعلان کردیا۔ 

 بلاول ہاؤس لاہور میں سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نےصاحبزادے سید حسنین ہاشمی کیساتھ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، جس  میں ڈاکٹر رقیہ ہاشمی اور ان کے بیٹےسید حسنین ہاشمی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کی رہنما صائمہ نور نے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں۔صائمہ نور کی صدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں