مانیٹرنگ ڈیسک: آصف زرداری سے ملاقات کے دوران عوامی مسلم لیگ کی رہنما صائمہ نوراوربلوچستان اسمبلی کی سابق رکن ڈاکٹر رقیہ ہاشمی بیٹے سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
بلاول ہاؤس لاہور میں سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نےصاحبزادے سید حسنین ہاشمی کیساتھ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ، جس میں ڈاکٹر رقیہ ہاشمی اور ان کے بیٹےسید حسنین ہاشمی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے صاحبزادے سید حسنین ہاشمی پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے@AAliZardari pic.twitter.com/ermasLcOPF
— PPP (@MediaCellPPP) September 22, 2023
اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کی رہنما صائمہ نور نے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں۔صائمہ نور کی صدرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔