اندرون شہر کے چاردروازوں کی بحالی کیلئے بجٹ جاری

23 Sep, 2023 | 12:32 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر: پی اینڈ ڈی بورڈ نے اندرون شہر کے چاردروازوں کی بحالی کیلئے بجٹ جاری کر دیا،شاہی قلعے کے چار دروازوں کی بھی سنی گئی، شاہی قلعے کے دروازوں کی بھی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز جاری کردیئے گئے۔ 
 پی اینڈ ڈی بورڈ نے اندرون شہر کے چاردروازوں کی بحالی کیلئے بجٹ جاری کر دیا ہے۔روشنائی گیٹ، لوہاری گیٹ، کشمیری گیٹ اور شیرانوالہ گیٹ کی تزئین و آرائش اور بحالی کیلئے بجٹ جاری کیا گیا ہے۔

والڈ سٹی اتھارٹی ان گیٹوں کی بحالی کا کام کرے گی ، مرحلہ وار اندرون شہر کے دیگر دروازوں کو بھی انکی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔دوسری جانب پی اینڈ ڈی بورڈ نے لاہور کے تاریخی شاہی قلعہ کے بھی چار گیٹوں کی تزائن و آرائش کیلئے سات کروڑ بیس لاکھ روپے جاری کر دیئے ۔

مزیدخبریں