ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تقریب حال ہی میں کراچی میں ہوئی جب کہ دونوں کا ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوا۔
شادی میں معروف کرکٹرز سمیت شوبز اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی، اب شاہین نے شادی اور ولیمے سے فارغ ہوکر سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا۔
فاسٹ بولر نے سسر شاہد آفریدی کے ہمراہ شادی اور اہلیہ انشا کے ساتھ ولیمے کی تصویر شیئر کی۔
Thank you everyone for the warm and lovely wishes. Here is to the beginning of love and laughter with the special one. ❤️ pic.twitter.com/vJi8zGkQJr
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 22, 2023
شاہین اور انشا کی اس تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں۔ان خوبصورت تصاویر کے ساتھ شاہین آفریدی نے پیغام بھی لکھا اور شادی پرآنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ شاہین نےکہا ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے‘۔
دوسری جانب انسٹاگرام پر شاہین اور انشا کے ولیمے کی تصاویر لینے والی فوٹوگرافر نے بھی ان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہین کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے لیکن انشا کا محض ہاتھ ہی ہے۔
View this post on Instagram