جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف احتجاج کا تیسرا اور آخری روز

23 Sep, 2023 | 11:58 AM

Ansa Awais

(سٹی 42)جماعت اسلامی کا مہنگائی، بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی دھرنے کا تیسرا اور آخری روز۔

کارکنوں اور قیادت کی عدم دلچسپی کے باعث دھرنے کا آغاز شیڈول کے مطابق 10:30 پر نہ ہو سکا جبکہ دھرنے کا باقاعدہ آغاز 4 بجے ہوگا ۔  جماعت اسلامی کے دھرنے میں کارکنوں کی عدم دلچسپی،پنڈال خالی ,شیڈول کے مطابق دھرنے کا آغاز صبح ساڑھے 10بجے ہونا تھا .دھرنے کا وقت تبدیل کر کے ساڑھے 10کی بجائے 4بجے کر دیا گیا, سراج الحق دھرنے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

مزیدخبریں