ناقص سیوریج سسٹم ، چو نگی بازار بارش کے پانی میں ڈوب گیا

23 Sep, 2023 | 11:10 AM

جنید ریا ض :چونگی امرسدھو بازار بارش کے پانی میں ڈوب گیا،ناقص سیوریج سسٹم کے باعث سٹرکوں پر دو دوفٹ پانی جمع ہوگیا،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہو رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطا بق شہریوں کی موٹرسائیکل اور گاڑیاں بند ہونے لگی ہیں ،واساحکام کےدعوےدھرےکےدھرےرہ گئے،شہرمیں ہونیوالی بارش کےباعث اہم شاہراؤں پربارش کاپانی جمع ہو گیا ہے ،چونگی امرسدھو بازار بارش کے پانی میں ڈوب گیاہے۔
ناقص سیوریج سسٹم کے باعث سٹرکوں پر دو دو فٹ پانی جمع ہوگیا ہے ،شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں،اہل علاقہ کی ناقص انتظامات پر واسا حکام پر شدید تنقیدکا اظہار رہا ،اہل علاقہ نے،چونگی امرسدھو میں سیوریج سسٹم بہتر بنانے کا مطالبہ کیا تھا ،بارش ہونے سے نالے کا گنداپانی بھی سٹرکوں پر جمع ہوگیا،علاقہ میں تعفن اور بدبو پھیلنے سے شہری پریشان ہیں ۔

مزیدخبریں