سٹی 42:محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، چنیوٹ، شرقپور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، لاہور کی اہم شاہراہوں سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 22 ستمبر سے بحیرہ عرب سے کمزور نم ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی اور مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی،جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش، جبکہ بعض مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔