وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نیا بیان

23 Sep, 2022 | 09:41 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان کو درپیش موسمیاتی آفات کے باعث مشکالات کا سامنا ہے ،پیرس کلب کے قرض دہندگان سے باہمی بنیادوں پر قرض معاف کرایا جائے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا اپنے ایک بیان میں کہناتھا کہ یورو بانڈز کے قرض دہندگان اور کمرشمل بینکوں سے قرض معاف نہیں کرایا جارہا،کمرشل بینکوں سے قرض معاف کرانے کی ضرورت نہیں ، دسمبر تک ایک ارب ڈالرز کے بانڈز واجب الادا ہیں،واجب الادا بانڈز کی واپسی مقررہ وقت پر کی جائے گی،ہم اب تک اپنے تمام کمرشل قرضوں کی ادائیگی کرتے رہے ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ قرضوں کی ادائیگی آئندہ بھی جاری رہے گی،2051 تک پاکستان یوروبانڈ کا قرض 8 ارب ڈالرز ہے،اس قرض کا ایک بڑا حصہ دوست ممالک کا ہے،دوست ممالک نے پاکستان کے لئے قرض ادائیگیوں کو ری رول کرنے کی یقین دہائی کروائی ہے۔

مزیدخبریں