(عابد چوہدری)سیاسی معاملات میں الجھی پولیس نے لاہوریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ، کوٹ لکھپت میں مسلح ڈاکو گھرسے دو کلو سونا اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگیا ۔
پولیس امن و امان چھوڑ کر سیاست میں ایسی الجھی کہ لاہور جرائم پیشہ افراد کے نرغے میں جانے لگا۔ کوٹ لکھپت میں ڈکیتی کی بڑی واردات،اکیلے ڈاکو نے گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر دو کلو سونا اور 14 لاکھ روپے نقدی لوٹ لی۔
دو روز قبل ہی کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے یکے بعد دیگرے دو فارمیسیز لوٹیں ،پے در پے وارداتوں نے مکینوں کو خوف میں مبتلا کردیا ۔رواں سال کے دوران ڈکیتی و راہزنی کی 11 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں مگر پولیس جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈالنے میں ناکام ہے۔