(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے واقعی ایک حیران کن خبر ہے، کار کی نمبر پلیٹ نیلام کے لئے پیش کی گئی جس کو شہری نے بھاری رقم ادا کرکے خرید لیا، دبئی کی گاڑی کی اس نمبر پلیٹ”AA 13“ کو گرشتہ ہفتے میں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مخصوص نمبر پلیٹس کی فروخت کے لیے گرینڈ حیات دبئی ہوٹل میں نیلامی کا انعقاد کیا۔”AA 13“ رجسٹریشن نمبر پلیٹ مخصوص گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کے لیے اس 110ویں کھلی نیلامی کے دوران فروخت ہونے والی سب سے مہنگی چیز تھی۔اس دوران ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیلامی سے 37.328 ملین درہم کمائے۔
اس کے علاوہ دیگر نمبر پلیٹس بھی بھی مہنگے داموں فروخت ہوئیں۔ جن میں 3 ملین درہم میں فروخت ہونے والی ”U 70“ نمبر پلیٹ بھی شامل تھی۔ پلیٹ نمبر
”Z 1000 “2.21 ملین درہم جبکہ نمبر پلیٹ 1.26 ”V 9999“ ملین درہم میں فروخت ہوئی۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نیلامی میں بولی کے لیے 90 پلیٹیں پیش کیں۔
واضح رہے کہ 2020 میں ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ V12 کو 7 ملین درہم میں نیلام کیا گیا۔ یہ مخصوص نمبر پلیٹیں متحدہ عرب امارات میں کاروں کے شوقین افراد کی بڑی دلچسپی کے تحت بیچی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان نیلامیوں کے دوران بھاری رقم خرچ ہوتی ہے۔
2016 میں ایک بھارتی تاجر نے پلیٹ نمبر D 5 کے لیے 33 ملین درہم ادا کیے، جسے عالمی سطح پر ریکارڈ کی سب سے مہنگی فروخت سمجھا جاتا ہے۔