بلدیاتی اداروں کوترقیاتی فنڈز خرچ کرنے سے روک دیا گیا

23 Sep, 2022 | 06:40 PM

Imran Fayyaz

(راؤ دلشاد)پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بڑا دھچکا،ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے ارمان زبانی جمع خرچ تک ہی محدود رہے ۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں پر 82 کروڑ 50 لاکھ کی ترقیاتی اسکیموں کی ورکنگ دھری کی دھری رہ گئی ، محکمہ بلدیات نے بلدیاتی اداروں کوترقیاتی اسکیموں کے لیےمختص فنڈز خرچ کرنے سے روک دیا ، پابندی کے باوجود ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز کے اجراء پر 30 بلدیاتی اداروں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

پی ٹی آئی کے لاہور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی 7کروڑ 50 لاکھ کی ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیمیں محکمہ بلدیات کی مرہون منت ہونگی، محکمہ بلدیات کی منظوری پر ہی آئیندہ ترقیاتی اسکیموں کے لیے فنڈز خرچ ہوسکیں گے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی میاں حماد اظہر ،ملک کرامت کھوکھر اور شفقت محمود کے حلقوں کے لیے7 کروڑ 50 لاکھ کی ترقیاتی اسکیموں پر ورکنگ روک دی ۔

میاں اسلم اقبال ،میاں محمود الرشید ،ملک ظہیر عباس کھوکھر ،ڈاکٹر مراد راس ،سرفراز کھوکھر ،چودھری شبیر گجر ،ملک ندیم بارااور میاں اکرم عثمان کے حلقوں کی ترقیاتی سیکیموں پر ورکنگ روک دی گئی.ایڈمسنٹریٹرز صرف روز مرہ کے معاملات ہی نمٹانے کے پابند ہیں۔
 

مزیدخبریں