مقتولہ سارہ کا پوسٹ مارٹم، اہم شواہد منظر عام پر آگئے

23 Sep, 2022 | 06:36 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) مقتولہ سارہ کا پولی کلینک ہسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا، رپورٹ میں مقتولہ سارہ کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات تھے۔

تفصیلات کےمطابق پوسٹ مارٹم میں سارہ کے سر پر زخم کی تصدیق ہوگئی، پوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا،ڈاکٹروں نے مقتولہ سائرہ کی موت کے تعین کے لئے فرانزک ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سارہ کے جگر، دل، پھیپڑے، تلی، معدے سے سیمپلز لئے گئے ہیں،فرانزک کے لئے سیمپلز پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھجوائے جائیں گے۔

مقتولہ سائرہ کینیڈین نیشنل ہے،تین ماہ قبل سائرہ کی شادی شاہنواز سے ہوئی تھی ، پولیس حکام کا کہناتھا کہ مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے ،اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا ، واردات کے وقت شوہر نارمل تھا کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔

واضح رہے کہ  پاکستان کے معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی اہلیہ کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا ، ملزم شاہنواز امیر نے کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی کی تھی۔ چک شہزاد میں صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز  نے اپنی بیوی سارہ کو جم کے ڈمبل سر میں مار مار کر قتل کردیا، اطلاع ملنے پر  پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔

مزیدخبریں