پرائیویٹ سکولوں پر بڑی پابندی لگ گئی

23 Sep, 2022 | 06:08 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سموگ کا خدشہ، ایجوکیشن اتھارٹی کابچوں کوسکول اور گھرپک اینڈ ڈراپ کرنیوالی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،رکشوں پرپابندی لگانےکافیصلہ، صرف منظورشدہ ادارےکی گاڑیوں کوہی پک اینڈ ڈراپ کی اجازت ہوگی، بچوں کو حادثات سے بچانے کیلئے ڈرائیورز کیلئے بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار دیدیا گیا۔
سموگ کےخطرےکےپیش نظربچوں کوسکول اورگھرلانےلیجانےوالی ناقص اوردھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں پرپابندی لگائی جائیگی،سی این جی رکشہ پربھی بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کرنے پہ پابندی ہوگی،والدین کا کہنا ہےسموگ اور حادثات پر قابو بنانے کیلئےمحکمہ تعلیم کو سخت پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک احسان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور شہر میں ٹریفک کا بہائوکم کرنے کیلئے پرائیویٹ سکولز کو اپنی بسیں خریدنا ہونگی۔نجی سکول ایک ہفتے کے اندر اندر بسوں کی خریداری کریں گے یا بسیں رینٹ پر لیں گے، ہرسکول 60 فیصد طالبعلموں کیلئےٹرانسپورٹ کا بندوبست کریگا، ایجوکیشن اتھارٹی کے اس اقدام کے باعث ماحولیاتی آلودگی کوبھی کم کرنےمیں خاطر خواہ مدد ملےگی۔
 

مزیدخبریں