پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری  

23 Sep, 2022 | 05:27 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پاکستان کے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے شعبےنے گزشتہ دہائی کے دوران غیر معمولی ترقی کی ہے۔اس کو مددنظر رکھتے ہوئےگوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس اب پاکستانیوں کے لیے 'Grow with Google' کے ذریعے دستیاب ہیں۔

  گوگل نےپاکستانیوں کے لیے 15 ہزار اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق  اگر ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے تو 2030 تک پاکستان میں سالانہ 9.7 ٹریلین روپے ($59.7 بلین) مالیت کی اقتصادی قدر پیدا ہو سکتی ہے۔

  گوگل کے اس اقدام سے  چھ شعبوں ، ڈیٹا اینالیٹکس، آئی ٹی سپورٹ، آئی ٹی آٹومیشن، پراجیکٹ مینجمنٹ، یو ایکس  ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس جیسے شعبوں میں ڈیمانڈ تکنیکی مہارت حاصل کی جا سکے گی۔اِس سال اپنے مقامی پارٹنرز انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ (آئی آر ایم) اور اگنائٹ کے ذریعے 15 ہزار اسکالر شپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں۔

مزیدخبریں