(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی سیکیورٹی بڑھادی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مولانا طارق جمیل کی سیکیورٹی پر ایلیٹ فورس کے دس اہلکار تعینات کردیئے، ایلیٹ فورس کا عملہ دو شفٹوں ہمہ وقت مولانا طارق جمیل کے ساتھ رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اہلکاروں کی فوری تعیناتی کے احکامات جاری کیے۔