(قیصرکھوکھر) محکمہ معدنیات میں نئی بھرتیوں کی تیاریاں، محکمہ معدنیات نے محکمے میں نئی بھرتیاں کرنے کی اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کےمطابق محکمہ معدنیات نے محکمہ خزانہ سے محکمے میں مختلف گریڈ پر نئی بھرتیاں کرنے کی اجازت مانگی ہے، محکمہ معدنیات میں اس وقت سینکڑوں آسامیاں خالی ہیں، اطلاع کے مطابق ان خالی آسامیوں کی تعداد پانچ سو ہے، جن میں سے محکمہ معدنیات نے صرف تراسی ملازمین کی بھرتیوں کی اجازت مانگی ہے، محکمہ خزانہ کی منظوری کے بعد گریڈ ایک سے گریڈ سولہ تک بھرتیاں ہوں گی۔