(ویب ڈیسک) بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں بہو کے قتل پر سینئر صحافی ایاز امیر کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کو حراست میں لیکر واقعے کی جگہ کا فارنزک بھی مکمل کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے چک شہزاد فام ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔واردات کے وقت بیٹے شاہنواز کے نشے میں ہونے سے متعلق سوال پر ایاز امیر کا کہنا تھا اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے۔