پنجاب میں بارشوں سے متعلق الرٹ جاری

23 Sep, 2022 | 03:11 PM

M .SAJID .KHAN

( کومل اسلم)شہر لاہور میں موسم کے رنگ ڈھنگ نرالے ، آسمان پر بادلوں نے ڈیرا جمالیا سورج میاں کو چھٹی میسر آگئی، مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور شہر اور گردو نواح میں گرمی کی شدت میں کمی آگئی، ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا،راولپنڈی،سرگودھا،گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بارش متوقع ہے،دریائے سندھ،جہلم،چناب اور راوی کے بالائی علاقوں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق مالاکنڈ، سوات، دیر، چترال ، مردان، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں