(مانیٹرنگ ڈیسک) کوچ کو ہٹانے کیلئے اسپین کی ویمن فٹبال ٹیم کی 15 کھلاڑیوں نے استعفیٰ دے دیا۔
رائل اسپینش فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایسا واقعہ فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوچ کو ہٹانے کیلئے ایک ساتھ 15 کھلاڑیوں نے استعفیٰ دیدیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی زخمیوں کے علاج معالجے، لاکر روم کے ماحول، ولڈا کی ٹیم کے انتخاب اور اس کے تربیتی سیشنز سے ناخوش ہیں، موجودہ حالت نے ان کی جذباتی کیفیت اور صحت کو نمایاں طور پر متاثر کیا ۔
اس حوالے سے فیڈریشن کی جانب سے بیان دیتے ہوئے کہا گیا کہ فیڈریشن اور ایسوسی ایشن دونوں کوچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی کھلاڑی کو قومی کوچ یا اس کی کوچنگ کے حوالے سے سوال اٹھانے نہیں دیں گے۔
اسپینش فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے اور اپنی غلطی تسلیم کرنے تک کسی بھی کھلاڑی کو قومی ٹیم میں واپس نہیں لیا جائے گا۔