ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف صحافی کے بیٹے نے اپنی بیوی کو قتل کردیا

Journalist Ayaz Amir son killed wife
کیپشن: Journalist Ayaz Amir son killed wife
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کے معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اپنی اہلیہ کو بے دردی سے قتل کردیا ، ملزم شاہنواز امیر نے کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی کی تھی۔  

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-09-23/news-1663928189-1303.jpg

چک شہزاد میں صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز  نے اپنی بیوی سارہ کو جم کے ڈمبل سر میں مار مار کر قتل کردیا، اطلاع ملنے پر  پولیس موقع پر پہنچ گئی،  پولیس نے صحافی ایاز امیر  کی بہو کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-09-23/news-1663928192-6654.jpg

پولیس نے بتایا کہ ایاز امیر کے صاحبزادے شاہنواز امیر کو حراست میں لے لیا گیا، فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد  اور آلہ قتل برآمد کرکے لیبارٹری بھجواد یئے۔ 

مقتولہ سارہ اور شاہنواز کا رابطہ اور شادی کب کیسے ہوئی؟ 

ذرائع کے مطابق ایاز امیر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں اور پاکستان پہنچ کر انہوں نے گزشتہ روز ہی گاڑی بھی خریدی تھی،  مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی، مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی۔

شاہنوا زنے بیوی کو کیسے اور کیوں قتل کیا؟

ذرائع کے مطابق سارہ اور شاہنواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی جس کے بعد شاہنواز نے سارہ کے سر پر ڈمبل مارا، سر پر چوٹ لگنے پر سارہ بےہوش ہو گئی تو شاہنواز نے اسے باتھ روم کے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-09-23/news-1663927963-9351.jpegدوسری جانب بیٹے شاہنواز کے ہاتھوں بہو کے قتل پر سینئر صحافی ایاز امیر کا بیان بھی سامنے آ گیا،سینئر صحافی ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

واردات کے وقت بیٹے شاہنواز کے نشے میں ہونے سے متعلق سوال پر ایاز امیر کا کہنا تھا اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں، یہ قانونی معاملہ ہے۔