بابر اعظم نے انضمام الحق سے بڑا اعزاز چھین لیا

23 Sep, 2022 | 10:01 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی20میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے بابر اعظم نے انضمام الحق سے  بڑا اعزاز چھین لیا۔

  پاکستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے  دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کا 200 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف آخری اوور میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، بابر اعظم 110 اور رضوان 88 رنز بنائے، بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 2 سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بن گئے،اس سے قبل انہوں نے جنوبی افریقا کیخلاف 122 رنز کی اننگز 2021 میں کھیلی تھی۔

اس کے علاوہ  بابر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کپتان بھی بن گئے، بحیثیت کپتان ان کی تینوں فارمیٹ کی سنچریوں کی تعداد 10 ہے جبکہ انضمام الحق 9 سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں