ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھا دیا

PM Shahbaz Sharif meets UN secretary
کیپشن: PM Shahbaz Sharif meets UN secretary
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات  کے دوران مسئلہ کشمیر اُٹھا دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے نیویارک میں ملاقات کی ،ملاقات میں شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی ابترصورتحال کا ذکرکیا اور توقع ظاہر کی کہ انتونیوگوتریس اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلے کا پرامن حل نکالنے کے لیے اقدام کریں گے۔

وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے اور متاثرین کیلئے آواز اٹھانے پر بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر انتونیو گوتریس نے پاکستان کے لیے عالمی سطح پر ہر ممکن مدد کی کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔