(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی اے نے سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد اور اداروں کے خلاف منفی مہم میں ملوث 11 لاکھ 35 ہزارسے زائد یو آر ایل بلاک کردیں جبکہ یوٹیوب نے 36 ہزار ویڈیوز اور لائیکی نے بھی 900 سے زائد لنکس بلاک کردیئے۔
پی ٹی اے دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے کو 12 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، ان شکایات میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 34 ہزار شکایات فیس بک پوسٹس کے خلاف درج کرائی گئی تھیں جنہیں پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کردیا گیا۔
اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کیخلاف 65 ہزار 122 شکایات ملیں جن میں سے 63 ہزار غیر اخلاقی ویڈیوز بلاک کی گئیں جبکہ ٹوئٹر کے حوالے موصول ہونے والی 63 ہزار شکایات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 فیصد مواد کو ہٹادیا گیا اور 31 ہزار 860 لنکس بلاک کردیئے گئے۔