ویب ڈیسک : انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 200 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔اس جیت کے بعد جہاں بابر اور رضوان سب سے زیادہ اسکور کرنے والی جوڑی بن گئے وہیں دونوں نے خود پر آہستہ کھیلنے پر تنقید کرنے والوں کو بھی جواب دیا۔گزشتہ روز کی جیت کے بعد قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا۔محمد رضوان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں قومی ٹیم کے کپتان کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھی ٹیم کے خلاف بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ہم سب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، خاص طور پر ان لوگوں کو جو ابھی تک سیلاب سے متاثر ہیں، ان کا ہم پر سب سے زیادہ قرض ہے۔