ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کے گھر پر دستی بم حملہ، فوٹیج سامنے آگئی

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف  کے سینئر  رہنما اور  سابق وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی کے گھرپر دستی بم حملہ ہوا ، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔ 

 ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر   کے دروازے پر نامعلوم افراد دستی بم پھینک گئے،دستی بم حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا، شہریار آفریدی کے اطلاع دینے پر پولیس کی بھاری  نفری اُن کے گھر پہنچ گئی اور کرائم سین کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے ۔پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔ 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار آفریدی کے گھر کوہاٹ میں گرنیڈ سے حملہ اللہ کریمُ حفاظت فرمائے اور پاکستان کے دُشمنوں کو نیست و نابود فرمائے۔