(عظمت اعوان)شہرمیں ڈینگی بےقابو،ماہرین نےخطرے کی گھنٹی بجادی،آئندہ 2ماہ ڈینگی کیلئےخطرناک قرار دے دیے گئے۔
شہرمیں ڈینگی بےقابو ہو گیا ،ماہرین نےخطرے کی گھنٹی بجادی چیئرمین ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ ایسوی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صومیہ کے مطابق آئندہ 2 ماہ ڈینگی کیلئےخطرناک ہیں،آئندہ2ماہ میں ڈینگی میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایسوی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر صومیہ کے مطابق کوروناکے باعث ڈینگی سرویلنس میں فرق پڑا ، رواں سال ڈینگی کا ایک دم سے بڑھنا تشویش ناک ہے، انہوں نے بتایا کہ ڈینگی میں انسان کو شدید بخار ہوتا ہے،شہری علامت پراپنے قریبی ہسپتال سے ٹیسٹ کرائیں۔پلیٹ لیس 50ہزار سے کم ہوں تو فوری کسی ہسپتال سے علاج کرائیں کورونا میں انسان کو تیز بخار نہیں ہوتا۔