شادی کے روز دلہے کی ایسی حرکت،دلہن کسی ا ور کے ساتھ فرار

23 Sep, 2021 | 07:58 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)شادی کے روز دلہے  نے  ایسی حرکت کر ڈالی کہ دلہن کسی ا ور کے ساتھ فرار ہو گئی۔
   مذکورہ واقعہ کچھ عرصہ پہلے امریکی ریاست میری لینڈ میں اس وقت پیش آیا تھا جب تقریب کے روز دلہن گھر سے بھاگ کھڑی ہوئی۔ جب 24 سالہ لڑکی سیریا  نے  اپنے دلہا سیم  کو  نشے کی حالت میں دیکھا تو فوری اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے کزن کے ہمراہ فرار ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریا اپنے دلہا کو نشے کی حالت میں دیکھ کر انتہائی دلبرداشتہ ہوگئی تھی لہذا اس نے سیم  نامی شخص سے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق سیریا اور سیم کافی عرصے سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور دونوں ہی اپنی شادی پر خاصے خوش تھے لیکن سیریا کو اس بات کا قطعی علم نہیں تھا کہ سیم نشہ آور اشیاکا استعمال کرتا ہے۔

سیریا نے شادی کے دن سے متعلق بتایا کہ مجھے سیم کے پاس سے الکوحل کی بو، پہلے مجھے لگا شاید یہ وہم ہے لیکن بعدازاں میں نے دیکھا کہ سیم مجھ سے نظریں چرا رہا ہے، اس نے ہماری شادی کی انگوٹھی بھی گرا دی تھی، وہ نہ ٹھیک سے بول پا رہا تھا اور نہ ہی چل پا رہا تھا جب الکوحل کی بو   آئی تو اس نے یہ فیصلہ کیا۔دوسری جانب دلہن کے کزن نے بھی سیریا کو فوراً بھاگنے کا مشورہ دیا جسے سیریا نے بھی قبول کیا اور یوں وہ دونوں فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں