فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے بری خبر

23 Sep, 2021 | 07:16 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد سعید)فضائی سفر مہنگا بلکہ بہت مہنگا ہو گیا، ائیرلائنز اور مڈل مین کے گٹھ جوڑ نے مسافروں کو نچوڑ کر رکھ دیا۔

 لاہور سے لندن ورجن اٹلانٹک کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے ہو گیا جبکہ لاہور سے دبئی بزنس کلاس کی ریٹرن ٹکٹ 4لاکھ روپے سے بھی مہنگی کر دی گئی۔ ہوشربا کرائے پر مسافر تو مسافر، ٹریول ایجنٹس کے بھی اوسان خطا ہو گئے۔
 تفصیلات کے مطابق کورونا کی وبا میں فضائی سفر مہنگا ترین کر دیا گیا، ائیرلائنز نے محدود فلائٹس کا بہانہ بنایا تو مڈل مین نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے اور مسافروں کیلئے ٹکٹ دو سے تین گنا مہنگے کردئیے گئے۔

لاہور سے لندن ورجن اٹلانٹک کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے جبکہ لاہور سے دبئی بزنس کلاس کی ریٹرن ٹکٹ 4لاکھ روپے سے بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔ دبئی کے لیے ایمریٹس کی یکطرفہ ٹکٹ 60 ہزار روپے کی بجائے ایک لاکھ 25 ہزار روپے میں مل رہی ہے۔ ابوظہبی کے لیے اتحاد ائیر کی ٹکٹ 75 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی ہو گئی ہے۔

فضائی سفر کے کرائے میں ہوشربا اضافے پر مسافروں کے ساتھ ٹریول ایجنٹس بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں،ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کا ہر روز کا نیا ریٹ ہے ۔ انہوں نے صورتحال پر حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں