ویب ڈیسک: شادی بیاہ یا سالگرہ کے موقع پر اپنے دوستوں کو پارٹی دینے کے بارے میں تو یقیناً آپ نے سنا ہی ہوگا لیکن کیا کبھی آپ نے کسی کو طلاق کی پارٹی دیتے سنا ہے؟
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں مقیم 45 سالہ خاتون نے 17 سال پر مشتمل شادی کو ختم کرکے اسے اپنے لیے آزادی کہا اور خوشی کا اظہار کرنے کے لئے اپنی طلاق پر پارٹی کا اہتمام بھی کیا جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا۔
رپورٹ کے مطابق سونیا گپتا نے رنگ برنگی تھیم والی پارٹی کا اہتمام کیا کیونکہ سونیا طلاق کے لیے 3 سال سے کوششوں میں مصروف تھیں جس میں بالآخر وہ کامیاب ہوئیں اور اسی خوشی میں انہوں نے یہ شاندار پارٹی رکھی۔