ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی

Lahore,
کیپشن: Weather
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان)شہرمیں بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہواچلنےسےموسم خوشگوار ہوگیا ،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں بادلوں کا بسیرا ہے،ٹھنڈی ہواچلنےسےموسم خوشگوار ہوگیا ہے موسم میں خوشگوار تبدیلی پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے اور پارکوں میں رش بڑھنے لگا۔
شہرکادرجہ حرارت زیادہ سےزیادہ 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی لاہور میں بارش کی پیش گوئی  کی گئی ہے۔

 واضح  رہے کہ گزشتہ روز  لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش  کے بعد موسم میں خاصی تبدیلی واقع ہوئی ہے،  موسم اچھا ہوتے ہی شہری کھانوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ریسٹورنٹ پہنچ گئے، مچھلی، تکہ، کباب، کڑاہی کی دکانوں پر رش لگ گیا۔

 شہری بچوں اور خواتین اور دوستوں کے ساتھ مزے مزے کے کھانے انجوائے کرتے رہے، شہریوں کا کہنا ہے موسم خوشگوار ہے اس لیے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ انجوائے کرنے نکلے ہیں۔