ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ حکومت نے میٹرک میں پورے پورے نمبر لینے والی باپردہ ذہین طالبہ قندیل کے پرچوں کی دوبارہ جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ اسکول کی یتیم طالبہ قندیل خان نے مردان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام ہونے والے میٹرک کےامتحان میں پورے پورے یعنی گیارہ سو میں سے 1100 نمبر حاصل کئے تھے ۔ پورے پورے مارکس کے کر قندیل نے نہ صرف کے پی کے پلکہ پورے ملک میں قومی ریکارڈ قائم کردیا تھا۔ تاہم اس حوالےسے خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے قندیل کے پرچوں کی ری چیکنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک خصوصی کمیٹی قائم کی ہے جو قندیل کے ساتھ ساتھ 100 فیصد نمبر حاصل کرنے والے دوسرے طلبا کے پرچوں کو بھی دوبارہ جانچے گی۔
کمیٹی ان طلبا و طالبات کے ماضی کا تعلیمی ریکارڈ ، سابق امتحانات میں لئے گئے نمبروں کے ریکارڈ کا جائزہ بھی لے گی۔ یادرہے پشاور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تین طلبا نے گیارہ سو میں 1098 نمبر جبکہ سوات بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے پانچ طلبا نے 1100میں سے 1098 نمبر حاصل کئے تھے۔