ویب ڈیسک: لاہور میں فضائی آلودگی میں اضافے سے اسموگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ملک کے دوسرے بڑے شہر صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں فضائی آلودگی کے بے تہاشا اضافے سے سردیوں سے قبل ہی اسموگ کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ محکمۂ ماحولیات کی جانب سے شہر میں اسموگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمۂ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 104 ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ ماحولیات کا کہنا ہے کہ صوبۂ پنجاب میں سب سے زیادہ آلودگی ساہیوال میں ریکارڈ کی گئی۔فیصل آباد میں ایئر کوالٹی انڈیکس 107 اور گوجرانوالہ میں 82 ریکارڈ کیا گیا۔