ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر فنانس ایڈمنسٹریشن کی سیٹ ختم

WASA
کیپشن: WASA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) واسا میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر فنانس ایڈمنسٹریشن گریڈ 20 کی سیٹ ختم کردی گئی، سیٹ پر تعینات افسر محمد تنویر کو انچارج ایسٹ مینجمنٹ سیل بنا دیا گیا۔

واسا میں گریڈ بیس کی آسامی1992 میں اعلیٰ افسر کو نوازنے کے لئے تخلیق کی گئی تھی، گریڈ بیس کی تنخواہ اور مراعات کے بوجھ کے باعث ایم ڈی نے سیٹ ختم کرنے کی استدعا کی تھی، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایڈمن اور ڈائریکٹر ریونیو کی سیٹوں کے باوجود ایک اعلیٰ افسر کی تعیناتی کی گئی تھی۔

 گورننگ باڈی نے واسا بجٹ 2021-2022 میں آسامی کو ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، واسا میں ڈی ایم ڈی آپریشنز، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ کی سیٹیں ہی موجود رہیں گی۔ واسا میں بطور ڈی ایم ڈی ایف اینڈ آر کی خدمات انجام دینے والے محمد تنویر کو انچارج ایسٹ مینجمنٹ سیل تعینات کردیا گیا، جبکہ عدیل شریف بدستور ڈائریکٹر ایسٹ مینجمنٹ سیل کام کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer