سبزی منڈی میں سرکاری ریٹ نظر انداز

23 Sep, 2021 | 01:24 PM

Abdullah Nadeem

سٹی42:   سبزی منڈی میں دوکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔ادرک چائنہ  کا سرکاری ریٹ 300  روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 350 روپے فی کلو میں دستیاب، آلو 55 روپے اوپن مارکیٹ میں 65 میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

 پیاز کا سرکاری ریٹ  50 روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 60 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، بینگن 60 روپے فی کلوگرام لیکن اوپن مارکیٹ میں 75 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دیگر سبزیوں کی بات کی جائے تو پھول گھوبی کا سرکاری ریٹ  80 روپے فی کلوگرام لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 روپےفی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، سبز مرچ 100 روپے فی کلوگرام اوپن مارکیٹ میں 120 روپے فی کلو میں فروخت، کھیرا فارمی 60 روپے فی کلوگرام اوپن مارکیٹ میں 80 روپے فی کلو میں فروخت، ٹماٹر 65 روپے فی کلوگرام اوپن مارکیٹ میں 75 روپے فی کلوگرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

لہسن چائنہ  کا سرکاری ریٹ 260 روپے فی کلوگرام جبکہ  اوپن مارکیٹ میں 280 روپے فی کلو میں فروخت، میتھی 200 روپے فی کلوگرام اوپن مارکیٹ میں 220، مٹر 200 روپے فی کلوگرام اوپن مارکیٹ میں 230 روپے فی کلو میں فروخت، لیموں دیسی 240 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 260, گھیا کدو 80 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 100, اروی کا سرکاری ریٹ 50 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 65 روپے, ٹینڈے دیسی 160، بھنڈی 100، گاجر چائنہ 160 اور کریلے 140 روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں